پلڈاٹ کا الیکشن کمیشن اور میڈیا کیخلاف آمرانہ رویوں پر اظہار تشویش

September 16, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پلڈاٹ نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پاکستان میں میڈیا کے خلاف آمرانہ رویوں کی بڑھتی ہوئی لہر پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔جمہوریت کا عالمی دن ہر سال 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے اور دنیا میں جمہوریت کی حالت کا جائزہ لینے کا عالمی موقع فراہم کرتا ہے۔ 2021 میں فریڈم ہاؤس کے ورلڈ 2021انڈیکس میں پاکستان کا رینک پچھلے سال کے اسکور سے 100میں سے 38 پوائنٹس سے 100میں سے 37پر آگیا ہے۔ پلڈیٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آئینی ادارے کی طرف پہلے ہی بے مثال اور خطرناک نقطہ نظر اختیار کیا تھا ، اس کا آغاز وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن پر جمہوریت اور اخلاقیات کو نقصان پہنچانے کا الزام دیتے ہوئے کیا ، اب اہم وفاقی وزراء نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام 5ارکان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ تاہم وفاقی وزیرسواتی نے ایک خطرناک بات کی اور کہا الیکشن کمیشن کو آگ لگا دی جائے۔