ڈنمارک کے جزائر میں 1400سے زائد ڈولفنز کو کیوں ذبح کیا گیا؟

September 16, 2021

کراچی (نیوزڈیسک )ڈنمارک کے فیرو جزائر میں ہفتے کی شب ایک روایتی شکار کے حصے کے طور پر ایک ہزار سے زائد ڈولفنز کو ذبح کیے جانے پر جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ’شکار کے دوران تقریباً 15سو اٹلانٹک سفید چہرے والی ڈولفنز کو چاقوؤں اور برچھیوں سے مارا گیا۔

سیکڑوں ڈولفن کو ہلاک کرنے کیخلاف جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنےوالی تنظیم نے اظہار ناراضی کیا ہے۔

اس عمل کو ڈنمارک کے جزیروں کے رہائشی ’گرینڈادراپ‘ کہتے ہیں۔

سی شیفرڈ کیمپین گروپ نے سینکڑوں ڈولفنز کی فوٹیج شیئر کی جو ساحل پر مردہ حالت میں پڑی ہیں اور ان کے زخموں سے رسنے والے خون سے سمندر سرخ ہو رہا ہے۔