کنٹونمنٹ بورڈ پشاور الیکشن پیپلز پارٹی 2238 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہی

September 16, 2021

پشاور ( ٗوقائع نگار )کنٹونمنٹ بورڈ پشاور الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے پشاور میں کنٹونمنٹ بوڈ کے پانچ وارڈ ز پر الیکشن ہوئے جس میں پیپلز پارٹی ووٹوں کے لحاظ سے ٹاپ پر رہی پیپلز پارٹی نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات میں مجموعی طورپر 2238 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہی اسی طرح اے این پی نے 2105 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 2042 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہی جماعت اسلامی نے 740 ووٹ لیکر ووٹوں کے لحاظ سے چوتھی نمبر پر رہی اللہ اکبر تحریک نے 293 ٗمسلم لیگ ( ن) نے 231 ٗقومی وطن پارٹی نے 117 ٗراہ حق پارٹی نے 95 اور جمعیت علماء اسلام نے 33 ووٹ حاصل کئے ۔