جعلی شناختی کارڈز اور ڈومیسائل کی روک تھام کی جائے گی،کمشنر پشاور ڈویژن

September 16, 2021

پشاور ( جنگ نیوز) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہاہے کہ قبائلی ضلع مہمند میں جعلی شناختی کارڈز اور ڈومیسائل کی روک تھام کی جائے گی دو سال سے زائد ایک ہی جگہ تعینات افسران اور ملازمین کے تبادلے ہونگے یہ وزیر اعلی کی پالیسی ہے یہ بات انہوں نے قوم عیسی خیل جڑوبی درہ کے نمائندہ سے بات چیت کرتے کہی جس کی قیادت حضرت خان مہمند‘ملک محمد انور‘حاجی شاہ مونڈ اور شاہ جہاں سمیت دیگر کررہے تھے ۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود نے مہمند میں زکو میں خردبرد اور بھوت سکیموں کا سخت نوٹس لے لیا اور تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی کمشنر نے کہاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر بیزئی اور تحصیلدار کے دفاتر بھائی ڈاگ منتقل کرنے کا نوٹس لے لیا اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی یقین د ہانی کرائی ۔