لاہور: بغیر اجازت دوسری شادی کرنیوالے شخص کی سزا کالعدم

September 16, 2021


لاہور ہائی کورٹ نے بغیر پہلی بیوی سے اجازت لیئے دوسری شادی کرنے والے شخص کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

پہلی بیوی کی شکایت پر مجسٹریٹ نے مظفر نواز نامی دوسری شادی کرنے والے شخص کو 3 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کا اپنے فیصلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر کیس کی سماعت کا اختیار فیملی کورٹ کو ہے۔