میرے ہر ڈرامے کی بہت ریٹنگ آتی ہے، حبا بخاری

September 16, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہالحمد اللّٰہ میرے ہر ڈرامے کی بہت ریٹنگ آتی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں جاندار اداکاری کے سبب لکس اسٹائل ایوارڈز میںبہترین اداکارہ نامزد ہونے والی حبا بخاری نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں اپنے ڈراموں سے متعلق بات کی ہے۔

حبا بخاری کا لکس اسٹائل ایوراڈز میں ڈرامہ سیریل دیوانگی میں بہترین اداکارہ نامزد ہونے سے متعلق خوشی کا اظہار کیا گیا۔

حبا بخاری کا کہنا تھا کہ ’اُن کے ماشاء اللّٰہ، الحمد اللّٰہ ہر ڈرامے کی بہت ریٹنگ آتی ہے، اُن کا ہر ڈرامہ بہت دیکھا جاتا ہے چاہے وہ رات 9 بجے ہی کیوںنہ نشر کیا جا رہا ہو ۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ انہیں اپنا ایک بھی ڈرامہ ایسا نہیں یاد جس میں انہوں نے اداکاری کی ہو اور اُس کی ریٹنگ نہ آئی ہو۔‘