لاہور پولیس کا گداگروں کیخلاف آپریشن

September 16, 2021

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں پولیس کی جانب سے گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ 5 روز کے دوران شہر بھر سے 1 ہزار 299 گداگروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 1 ہزار 152 مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نشے کے عادی بھکاریوں کو بیگرز ہوم بھجوایا جا رہا ہے۔

لاہور کے سی سی پی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ معذوروں کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔