انسٹا گرام نے عاصم اظہر کی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟

September 16, 2021

پاکستان کے معروف، نوجوان نسل کے ہر دلعزیز گلوکار عاصم اظہر اور بلال مقصود نے ایک ساتھ گانا گا کر مداحوں کو سوشل میڈیا پر ٹریٹ دے دی۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر بلال مقصود اور عاصم اظہر کی جانب سے نئی پوسٹس شیئر کی گئی ہیں جن میںان دو لیجنڈ گلوکاروںکو ایک فریم میںگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلال مقصود نے عاصم اظہر کے گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عاصم اظہر اپنا گایا ہوا ایک گانا گنگنا رہے ہیں اور بلال مقصود پیانو بجا رہے ہیں۔

دوسری ویڈیو میںیہ دونوں فنکار ایک ساتھ معروف سابق بینڈ ’اسٹنگز‘ کا گانا گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔


بلال مقصود کا پوسٹ کے کیپشن میںبتانا ہے کہ ’عاصم اظہر کام کے سلسلے میں آئے تھے، اب وہ ہم سب کو اپنی سریلی آواز سے محظوظ کر رہے ہیں۔‘

عاصم اظہر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ ’اُنہیںنہیں معلوم تھا کہ بلال مقصود کو اپنی فیملی کے سامنے گھر میںگانا پسند نہیں ہے مگر بلال مقصود نے اُن کی درخواست پر اُن کا پسندیدہ گانا گایا۔

دوسری جانب عاصم اظہر کا اپنی انسٹا اسٹوریز میںبتانا ہے کہ ’ بلال مقصود کے ہمراہ اُن کی جانب سے لگائی گئی پوسٹ انسٹا گرام کی انتظامیہ نے ’ کاپی رائٹس ‘ کے سبب ریموو کر دی ہے،‘ عاصم اظہر اس پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اور بلال مقصود غصے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔