انسان ہوں فرشتہ تھوڑی ہوں، ندا یاسر

September 16, 2021

پاکستانی سابق اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر، اداکار یاسر نواز کی جانب سے بنائی گئی اُن پر پیروڈی ویڈیو اکیلے نہیںبلکہ پورے گھر نے مل کر بنائی تھی۔

ندا یاسر ایک ٹاک شو کی میزبان ہیں اور آئے دن اُن کے شو سے دلچسپ خبریں آتی رہتی ہیں، کبھی وہ خود اپنی لا علمی کے سبب مذاق کا نشانہ بنتی ہیں اور کبھی اُن کے شو میں آئے مہمانوں کی جانب سے دیئے گئے بیانات وائرل ہو جاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ندا یاسر نے اداکارہ حبا بخاری، نازش جہانگیر اور اداکار جنید خان کی میزبانی کی۔

اس شو کے دوران ندا یاسر نے غلطی سے جہاں نازش کا نام لینا تھا اور کھیل کے دوران اُنہیں پوائنٹ دینے تھے وہاں حبا بخاری کا نام لے لیا۔

نازش جہانگیر کی جانب سے غلطی صحیح کروانے پر ندا یاسر نے کہا کہ ’سوری ناں، وہ بھول گئی تھیں، وہ انسان ہیں فرشتہ تھوڑی ہیں، اُن سے ایک فارمولا والی غلطی بھی ہو گئی تھی، انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، کبھی رات میںبچہ بیمار ہوتا ہے، انسان اپنے کاموں میں اُلجھا ہوا ہوتا ہے، ایسے میںمارننگ شو ہوسٹس بھی انسان ہی ہیں، غلطیاں ہوجاتی ہیں اُن سے بھی ہو گئی۔‘


ندا یاسر کے اس ردِ عمل پر جنید خان نے ندا یاسر سے پوچھا کہ اُن کے شوہر نے بھی اُن پر ایک پیروڈی ویڈیو بنائی تھی، یہ پیروڈی ویڈیو اُنہیں کیسی لگی تھی؟ اُنہوں نے یاسر نواز کو کچھ کہا تو نہیں یہ ویڈیو بنانے پر؟

جس پر ندا یاسر نے بتایا کہ’اُنہوں نے یاسر حسین کو کچھ نہیںکہا تھا کیوں کہ وہ پیروڈی ویڈیو یاسر نواز نے اکیلے نہیں بلکہ پورے گھر نے مل کے بنائی تھی۔‘