نازش جہانگیر کا پاکستانی ڈراموں کے اسکرپٹ سے متعلق کیا کہنا ہے؟

September 16, 2021

معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا پاکستان میں بننے والے ڈراموں کے اسکرپٹ سے متعلق کہنا ہے کہ کئی ڈراموں کے اسکرپٹ بے کار ہوتے ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر، حبا بخاری اور جنید خان نے میزبان ندا یاسر کے شو میں شرکت کی ۔

اس دوران اِن معروف فنکاروں کی جانب سے پاکستانی ڈراموں کے اسکرپٹ سے متعلق بھی بات کی گئی۔

نازش جہانگیر نے اسکرپٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت ساری جگہوں پر ڈراموں کے اسکرپٹ اچھے نہیں ہوتے اور یہ بات اب عام ہو گئی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’وہ بطور ڈرامہ شائقین بات کریں گی اور یہی ڈرامہ شائقین کا کہنا ہے کہ اسکرپٹ کچھ جگہ بے کار ہوتے ہیں۔‘

انہوںنے مزید کہا کہ ’وہ کسی بھی ڈرامے کو سائن کرنے سے پہلے اس کا اسکرپٹ اچھی طرح سے پڑھتی ہیں، وہ اسکرپٹ پڑھنے کو ترجیح دیتی ہیں اور اسکرپٹ کے بعد وہ ڈرامے کے ڈائریکٹر کو بھی بہت اہمیت دیتی ہیں۔‘