مایا علی کے نئے فوٹو شوٹ کےانسٹاگرام پر چرچے

September 16, 2021

پاکستانی اداکارہ، سپر ماڈل مایا علی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔

مایا علی کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 6 ملین ہو گئی ہے جبکہ اُن کا حال ہی میںکروایا گیا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر خوب وائرل ہے ۔

مایا علی کی جانب سے شیئر کیا گیا اپنے ’بلیک اینڈ وائٹ‘ تھیم فوٹو شوٹ کی پوسٹس پر دلچسپ کیپشن بھی دیئے گئے ہیں ۔

مایا علی کا ایک پوسٹ کے کیپشن میںلکھنا ہے کہ ’بارش کی گرتی بوندوں کی تھاپ سنیں۔‘


ایک اور پوسٹ میں مایا علی نے زندگی کے نظریئے سے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’زندگی اس سے متعلق نہیں ہے کہ آپ کو چیزیں کیسی نظر آ تی ہیں بلکہ یہ اس کے بارے میںہے کہ آپ چیزوں کو کیسے دیکھتے ہیں۔‘


مایا علی کو اُن کی پوسٹ پر مداحوںکی جانب سے خوب تعریفیں موصول ہو رہی ہیں جبکہ کچھ مداح مایا کے اس بولڈ فوٹو پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔