اسکولوں کے لیے فرنیچر کی خریداری سے متعلق درخواست پر ہائی کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

September 16, 2021

اسکولوں کے لیے فرنیچر کی خریداری سے متعلق درخواست پر ہائی کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا، درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے مالی فائدے کیلئے من پسند افراد کو ٹھیکہ دیا۔

درخواست عبید الرحمان ایڈووکیٹ نے دائر کی، دو رکنی بینچ جمعہ کو سماعت کرے گا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے عدالت نے جواب طلب کر لیا ہے۔

عبید الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سندھ حکومت نے مالی فائدے کیلئے من پسند افراد کو ٹھیکہ دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کم بولی دینے والی کمپنی کو ٹینڈر دینے نہیں دیا گیا، 29 ہزار روپے کی بولی دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا گیا۔