مقتول عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور

September 16, 2021

متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما عمران فاروق کی بیمار اہلیہ شمائلہ فاروق انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

شمائلہ فاروق گلے میں اسٹیج فور کے کینسر کے سبب بول نہیں سکتیں، گائز اسپتال آتے ہوئے شمائلہ فاروق اسٹیشن پر کمزوری کے باعث گر پڑیں۔

گائز اسپتال کے عملے نے وہیل چیئر پر شمائلہ فاروق کو اسپتال پہنچایا۔

شمائلہ فاروق نے کہا کہ کینسر کی جنگ بچوں کے ساتھ اکیلے لڑ رہی ہوں، شہداء کی فیملیز کو بھلا دیا گیا ہے۔

متحدہ کے بانی رہنما عمران فاروق کو11برس قبل لندن میں قتل کردیا گیا تھا۔