وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے عوامی شکایات پر متعدد افسران کو معطل کردیا

September 16, 2021


وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ سیالکوٹ میں عوامی شکایات پر متعدد افسران معطل کردیے۔

صوبائی وزیر اور حکومتی ترجمان فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نااہلی، بدانتظامی، عوامی شکایات پر افسران کو معطل کیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ فرائض میں غفلت پر اے سی سمبڑیال، سی او میونسپل کارپوریشن اور ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال معطل کردیے گئے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، سپرنٹنڈنٹ جیل، اسسٹنٹ لیڈی سپرنٹنڈنٹ سیالکوٹ جیل ناقص کارکردگی پر معطل کیے گئے ہیں۔