پی ڈی ایم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

September 16, 2021

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرول میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ تین ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 15 روپے اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا جو عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا، کہاں ہے وہ ریلیف اور وعدہ؟