سندھ میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا، محکمہ صحت

September 16, 2021

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ہیلتھ کیئر ورکرز کو فائزر ویکسین کی یہ خوراک مفت لگائی جائےگی، بوسٹر ڈوز سے اسپتال کے عملے کو کورونا سے محفوط رکھنے میں مدد مل سکے گی۔

محکمہ صحت سندھ نے فیصلے سے این سی او سی کو آگاہ کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔