اوگرا نے 1 روپیہ بڑھانے کو کہا، حکومت نے 5 بڑھا دیے

September 16, 2021

اوگرا نے پٹرول کی قیمت ایک روپیہ بڑھانے کی تجویز دی اور حکومت نے پانچ روپے بڑھا دیے، پٹرول کی نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت 5 روپے ایک پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 46 پیسے بڑھا دی گئی۔

مہنگائی سے پریشان شہریوں نے قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرول میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ تین ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 15 روپے اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا جو عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا، کہاں ہے وہ ریلیف اور وعدہ؟