لیڈی گاگا بہترین لباس زیب تن کرنے والی شوبز اسٹار قرار

September 16, 2021

لیڈی گاگا کو بہترین لباس زیب تن کرنے والی شوبز اسٹار قرار دے دیا گیا ہے۔

لیڈی گاگا کورونا وبا کے سبب اس بار کسی ریڈکارپٹ پر بھی جلوہ گر نہیں ہوئی تھیں۔

امریکی جریدے نے آئیکون کا خطاب فیشن کے ذوق پر دیا۔

معروف موسیقار و گلوکارہ لیڈی گاگا کی کرائم اور ڈراما سے بھرپور نئی فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

لیڈی گاگا کی یہ فلم کتاب "دی ہاؤس آف گوچی" پر مبنی ہے۔

فلم کی شوٹنگ اٹلی کے دارالحکومت روم سمیت یورپ کے مختلف شہروں میں کی گئی ہے۔

یہ فلم 24 نومبر کو امریکا میں اور دو دن بعد برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی۔