کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی

September 17, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 20ستمبرسے شروع ہو گی ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے جاری مہم کو کامیاب بنائیں اور اپنی آئندہ نسلوں کو اس موذی مرض سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں،یہ بات انہوں نے یونیسیف کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس کے موقع پر کہی، پولیو مہم کے دوران 23لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، 23 ہزار سے زائد پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے جنہیں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔