اپنے کام میں مصروفیت کی بنا پر لاعلم تھی راج کندرا کیا کررہے ہیں، شلپا شیٹی

September 17, 2021

ممبئی(پی پی آئی )بولی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہیں جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، ممبئی پولیس نے 1500 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جس میں شلپا شیٹی سمیت 43 گواہان کے بیانات بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چارج شیٹ یہ بات سامنے آئی کہ شلپا شیٹی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’ میر ے شوہر راج کندرا نے 2015 میں ’ ویان انڈسٹریز ‘ شروع کی جس میں مجھے ڈائریکٹر بنایا گیا لیکن میں نے 2020 میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیدیا۔ شلپا شیٹی کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ ’’ ہاٹ شاٹس اور بولی فیم ایپلی کیشن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں ، میں اپنے کام میں ہی بہت مصروف تھی اور پتا نہیں تھا کہ راج کندرا کیا کررہے ہیں۔واضح رہے کہ راج کندرا پر الزام ہے کہ وہ ان دونوں ایپس سمیت دیگر ایپلی کیشنز کے ذریعے فحش فلموں کا کاروبار چلا رہے تھے۔چارج شیٹ میں شرلین چوپڑا ، سیجل شاہ سمیت متعدد ماڈلز اور کندرا کی کمپنی کے دیگر ملازمین کے بیان شامل کئے گئے ہیں۔ چارج شیٹ میں دو ملزمان کے نام بھی شامل ہیں۔