پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، ضیاء عباس

September 17, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے قوم پر پیٹرول بم گراکر مہنگائی کے طوفان میں اضافہ کردیا ہے۔