این ٹی سی ڈیٹا سینٹر نے پچھلے سال 30 کروڑ سائبر حملوں کو روکا

September 17, 2021

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی)کا ڈیٹا سینٹر پچھلے سال 30کروڑ سائبر حملوں کو روکنے میں کامیاب رہا ، این ٹی سی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ2016ء میں قائم کیا جانے والا یہ ڈیٹا سینٹر محفوظ ترین ڈیٹا ہوسٹنگ پلیٹ فارم ہے،این ٹی سی حکام وزارتوں اور سرکاری اداروں کو متعدد بار لکھ چکے ہیں کہ ڈیٹا ہوسٹنگ کی سروسز صرف این ٹی سی سے حاصل کی جائیں مگر بہت سے سرکاری ادارے ایسا نہ کر کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 1996 (ری آرگنائزیشن )2006کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ، این ٹی سی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ این ٹی سی ڈیٹا سینٹر نے پچھلے دو سالوں میں سالانہ 250 سے 300 ملین سائبر حملوں کو روکا ہے ۔