محکمہ صحت سندھ کا ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

September 17, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں جمعرات کو اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کو بلا معاوضہ ویکسین لگائی جائے گی۔ ہیلتھ کئیر ورکرز کو بوسٹر ڈوز میں فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔ ہیلتھ کیئر ورکرز کو کرونا سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہےاس لئے ان کے متاثر ہونے کے خطرات کم کرنے کے لئے بوسٹر ڈوز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔