مسابقتی کمیشن کے مختلف کمپنیوں پر 26 ارب جرمانہ کی ریکوری نہ ہونے کا انکشاف

September 17, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں مسابقتی کمیشن کی جانب سے مختلف کمپنیوں پر عائد کئے گئے 26ارب روپے جرمانے کی ریکوری نہ ہونے کا انکشاف ہو اہے ،پی اے سی ذیلی کمیٹی نےمعاملے پر سیکرٹری قانون و انصاف کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا، کمیٹی کو متعلقہ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ زیادہ تر رقم کے کیسز عدالتوں میں ہیں، کمیٹی نے معاملے پر سیکرٹری قانون و انصاف کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا جبکہ وزارت خزانہ سے متعلق گرانٹس کا معاملہ نمٹا دیا۔ جمعرات کو پی اےسی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس نوید قمر کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں میں وزارت خزانہ کے سال 2010،11سے 2017،18تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔