سونا فی تولہ 900 روپے سستا

September 17, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 900روپے فی تولہ کی کمی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1803 ڈالر سے کم ہو کر 1779 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 900روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 12ہزار 700روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 772روپے کی کمی سے 96ہزار 622روپے ہو گئی ، تاہم چاندی کی قیمت 1410 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔