ہلال احمر کے اقدامات سے عوام کو آگاہی فراہم کرینگے‘ شہزادہ فرحت

September 17, 2021

کوئٹہ(خ ن)ڈی جی تعلقات عامہ شہزادہ فرحت احمدزئی سے جمعرات کو پاکستان ریڈ کریسنٹ کے صوبائی چیئر مین عبدالباری بڑیچ نے ملاقات کی اور انہیں تعینات ہونے پر مبارک باددیتے ہوئے ادارے کے اغراض و مقاصدسے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ صوبے اور ملکی سطح پر قدرتی آفات وہنگا می حا لا ت میں محدود سائل میں رہتے ہوئے ایمر جنسی سروسز میں بہترین ذمہ داریاں سرانجام دے رہاہے ہلال احمرر فاعی کاموں کے حوالے سے دُنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہےجس طرح محکمہ تعلقات عامہ حکومت بلوچستان ودیگر ادارں کی مربوط اندازمیں پبلسٹی کر رہا ہے یہ امر باعث تحسین ہے اس حوالے سےڈی جی تعلقات عامہ ‘ آفیسران وملازمین داد کے مستحق ہیں جو محدود وسائل میں رہتے ہوئے حکومت کے اقدامات کو موثر انداز میں روزانہ کی بنیاد پر عوام کے سامنے پیش کر تے ہیںانہوں نے ڈی جی سے استدعا کی کہ دیگر محکموں کی طرح ہلال احمر کے فلاحی اقدامات کی بھی تشہیر کوبقینی بنایاجائے تاکہ عوام اقدامات سے آگاہی ہو اور وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ادارے سے رابطہ کرسکیں ڈی جی نے ہلال احمرکے فلاحی اقدامات کوسر اہتے ہوئے یقین دہا نی کرائی کہ ریڈکریسنٹ کے اقدامات سے عوام کو آگاہی فراہم کرینگے۔