خواتین کیلئے نیلوفر بختیار کی خدمات مشعل راہ ہیں، پی ٹی آئی

September 17, 2021

کوئٹہ( پ ر)پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدرسیف اللہ خان کاکڑ نے چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وومن نیلوفر بختیارکے اعزاز میں عصرانہ دیا ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے ریجنل سیکرٹری اطلاعات محمد آصف ترین اورذلیخہ مندوخیل بھی موجود تھیں۔ سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وومن نیلوفر بختیار کا خواتین کے حوالے سے کردارمثالی ہے انہوں نے ہر فورم پر خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے انکی خدمات کے اعتراف میں وزیراعظم عمران خان نے انہیں چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وومن بنایا۔انہوں نے کہا کہ نیلوفر بختیار نے جس انداز میں پاکستان تحریک انصاف کی خدمت کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان کے وژن اورپارٹی منشور کوگھر گھر پہنچانے میں جو کردارادا کیا وہ نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے ،پاکستان تحریک انصاف کی نوجوان نسل انکی خدمات کواپنانصب العین تصور کرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچ سکتی ہے۔اس موقع پرچیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وومن نیلوفر بختیارنے کہا کہ حاجی سیف اللہ کاکڑکا صوبے میں پی ٹی آئی کوفعال بنانے میں کردار قابل تعریف ہے،کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات آصف ترین اوردیگر رہنمائوں نےبھی اپنا بھر پورکردارادا کیا جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کی ہمیں پارٹی کے ایسے ورکروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ مزید محنت اور لگن سے پارٹی کیلئے کام کرسکیں۔