نوحصار کے عوام لاوارث نہیں، لینڈ مافیا کوبھگا کر دم لینگے،جمعیت س

September 17, 2021

کوئٹہ(این این آئی )جمعیت علماء اسلام(س) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نوحصار میں لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا کوبھگا کر دم لیں گے قبضہ گروپ کو خبردار کرتے ہیں کہ اغبرگ نوحصار کے عوام لاوارث نہیں ہیں جمعیت(س) جلد ہی تمام اقوام بشمول سیاسی جماعتوں پرمشتمل جرگے کا اعلان کریگی ۔یہ بات جمعیت (س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی،صوبائی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالقیوم میرزئی ،حاجی میراحمد شاہوانی ، انجینئر نسیم خان محسود،عبدالسلام کاکڑ، ملک نعیم خان نوحصاری ملک گرین لہڑی اوردیگر نےمشترکہ بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ اغبرگ نوحصار میں لوگوں کی زمینوں پرقبضہ کرکے ایک سکیم بنائی گئی ہے جس میں متاثرین اور نوحصار کے عوام دونوں مظلوم ہیں اس اسکیم میں 50ہزار فائلیں بیچی گئی ہیں جو پورے اغبرگ اور نوحصار میں ایڈجسٹ نہیں ہوسکتیں مذکورہ اسکیم کے فرنٹ میں زمین نہیں ہے جبکہ دیا گیا اسٹام پیپر بھی غیرقانونی ہے ،جمعیت (س) کا اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں جرگے کا اعلان کریں گے عوام اور متاثرین بلاجھجک آگے آئیں،بازئی قومی جرگہ اور تمام جماعتیں اغبرگ نوحصار سے قبضہ مافیا کا بسترگول کرکے دم لیں گے۔