ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا مختلف علاقوں میں تجاوزت کیخلاف کریک ڈاؤن

September 17, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفور سمنٹ ٹیم کا پاکستان پورٹل پر عوامی شکایات پر تجاوزت کے خلاف کریک ڈاؤن۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈبل پھاٹک چوک سے وہاڑی روڈ بی سی جی چوک تک روڈ کی حدود میں قائم تمام تر عارضی و پختہ تجاوزات کو ختم کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم کے مین گیٹ کے سامنے پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا جبکہ کالونی کے اندر شاہراہوں پر بنائے گئے غیرقانونی اینٹوں کے سٹال ختم کرواکے ان کے شیڈ مسمار کر دئے گئے۔ ڈبل پھاٹک چوک پر موجود عارضی تجاوزات کرنے والوں کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ مستقل تجاوات کو موقع پر مسمار کر دیا گیا۔ ٹمبر مارکیٹ پارک کے ایریا میں موجود عارضی تجاوات کو ہٹوا کے سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ بی سی جی چوک کے اطراف میں انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے روڈ کی حدود میں بنائے گئے تمام تر تجاوزات کو ختم کر کے سامان قبضہ میں لے لیا۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی جبکہ انفورسمٹ اسکوارڈ بمہ ہیوی مشینری اور پولیس نفری ان کے ہمراہ تھی۔