سمندر پار پاکستانی کو نیب نوٹس کا معاملہ، سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی

September 17, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے دو ججز جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ایک سمندر پار پاکستانی شہری کو نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں پٹیشنر شہریار حیدر نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سمندر پار پاکستانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کا کال اپ نوٹس نہیں دیا جاسکتا، پیٹشنر نے اپنی جائز انکم سے ایک کنال پر تعمیر شدہ کوٹھی ایک کروڑ 17 لاکھ روپے میں خریدی جس کے تمام ٹیکسز قانون کے مطابق ادا کیے گئے ہیں۔