کابل سے مہاجرین کے انخلا میں ناکامی کا الزام، ڈچ وزیر خارجہ مستعفی

September 17, 2021

نیدرلینڈز کی وزیر خارجہ نے مہاجرین کے انخلا کی ناکام پالیسی پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

دی ہیگ سے ڈچ میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ کو کابل سے مہاجرین کو نہ نکالنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

ڈچ میڈیا نے مزید بتایا کہ وزیر دفاع پر بھی پارلیمینٹ نے یہی الزام لگایا ہے۔ تاہم انہوں نے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا۔