طالبان نے خواتین کی وزارت کو وزارتِ اخلاقیات میں تبدیل کردیا

September 17, 2021

طالبان نے خواتین کی وزارت کو وزارتِ اخلاقیات میں تبدیل کردیا۔ کابل سے خبر ایجنسی کے مطابق وزارت خواتین کی عمارت پر نئی وزارت کا بورڈ لگا دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ بورڈ پر’عبادت و رہنمائی، اچھائی کے فروغ اور برائی سے انتباہ‘ لکھا ہے۔ خبر ایجنسی نے کہا کہ کئی ہفتوں سے کام پر واپسی کی خواہشمند خواتین کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔

ایک خاتون ملازم نے بتایا کہ عمارت کے دروازے پر آج بلآخر تالے لگا دیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے طالبان ترجمان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔