افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیاسی مشن میں چھ ماہ کی توسیع

September 17, 2021

افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیاسی مشن میں چھ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یو این افغان مشن میں توسیع کی قرارداد سلامتی کونسل میں متفقہ طور پر منظور ہوئی۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ قرارداد میں ایک جامع اور نمائندہ افغان حکومت کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔