مختلف علاقوں سے تشدد زدہ سمیت 9 لاشیں ملیں، 2 کی شناخت نہیں ہوسکی

September 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں 9کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر ایک پر واقع آغا جوس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ جان محمد ولد عباس محمد کے نام سے ہوئی ۔ فوری طور پر موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ۔بلدیہ تھانے کی حدو د بلدیہ سیکٹر سی تھری میں واقع مقامی اسکول کے قریب واقع کچرا کنڈی سے ایک لاش برآمد ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 55 سال کے قریب ہے اور بظاہر موت طبی معلوم ہوتی ہے ۔ آرام باغ تھانے کی حدود ایم اے جناح روڈ پر دلپسند سوئٹس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا،سائٹ اے تھانے کی حدود سائیٹ ایریاء حبیب بینک پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔نیو ٹاؤن تھانے کی حدود سوک سینٹر کے ڈی اے آفس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطاب متوفی کی عمر 45 برس کے قریب ہے اور ایسا لگتا ہے کہ شدید گرمی کے باعث اسکی موت واقع ہوئی ہے ۔سکھن کے علاقےریڑھی گوٹھ میں فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی عمر 62 سال کے قریب ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت نہیں ہو سکی۔ ساحل تھانے کی حدود کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ بن قاسم تھانے کی حدود اسٹیل مل پل کے قریب جھاڑیوں کے پاس سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے نوجوان کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے قتل کرنے کے بعد مزکورہ مقام پر پھینک دیا ۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 19 سالہ گل محمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے، سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود خدا کی بستی حسن بروہی گوٹھ میں واقع مکان سے 45سالہ محمد اکرم ولد محمد رفیق کی لاش ملی ۔ پولیس کے مطابق متوفی گھر والوں کے بیان کے مطابق متوفی کئی روز سے معاشی مسائل کے باعث پریشان تھا اور اسی وجہ سے اس نے خودکشی کی ہے ۔