بجلی کے بلوں میں بلدیاتی ٹیکسوں کی وصولی کا فیصلہ قبول نہیں، حافظ نعیم

September 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپوٹ)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی کے کنزروینسی ٹیکس کی وصولی کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل کراچی بجلی کے بلوں میں بلدیاتی ٹیکس وصولی کے فیصلے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، اگر سندھ حکومت اپنی من مانی سے باز نہ آئی تو لائحہ عمل کا اعلان کرینگے جس میں اہل کراچی سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کے حوالے سے اپیل بھی کی جائے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کی رضا مندی کی بات کی جارہی ہے لہذا وفاقی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق بجلی کے بل میں 200روپے شامل کیے جائیں گےبہت سے مکانوں میں ایک سے زائد میٹر لگے ہیں اس طرح تو ان گھرانوں کو بلا وجہ اضافی رقم ادا کرنی پڑے گی۔