پاکستان میں میڈیاکے خلاف قوانین منسوخ کئے جائیں،حفیظ بلوچ

September 18, 2021

لندن ( پ ر) پی پی پی برطانیہ کہ صدر حفیظ بلوچ، جنرل سیکرٹر ی علی خاقان مرزا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا اور صحافی برادری کہ خلاف کالے قانون منسوخ کیے جائیں،17 ہزار مزدورں کو نوکری پر بحال کیا جائے،مختلف اداروں سے نکالےگئے مزدوروں کو ان کی نوکریوں پر بحال کیا جائے اور ان کا معاشی قتل عام بند کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اس حکو مت نے50 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت اپنے تمام وعدوں سے مکر گئی ہے بلکہ صورتحال یہ ہے کہ صحافی برادری کے خلاف وہ قانون بنایا جا رہا ہے جو مارشل لا ادوار کو بھی پیچھے چھوڈ دےگا، ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کے کالےقوانین منسوخ کئے جائیں اور جن مزدورو ں کو مختلف اداروں سے نکالا گیا ہے ان کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔