خادم حسین تحریک کشمیر یورپ سوئٹزر لینڈکے نائب صدر مقرر

September 18, 2021

جنیوا(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر اعجاز احمد طاہر چوہدری نے معروف سیاسی اور سماجی رہنما چوہدری خادم حسین کو تحریک کشمیر یورپ سوئٹزر لینڈکا نائب صدر مقر کیا ہے،چوہدری خادم حسین کی تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ گہری وابستگی ہے اس حوالے سے ہمیشہ بڑے محترک رہتے ہیں، سوئٹزر لینڈ میں تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی چوہدری خادم حسین نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کام کیا جائے گا۔ سیاسی اور سفارتی محاذ پر کشمیری کی جدوجہد اور حق خودارادیت اور بھارت کی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن برائے انسانی حقوق کا ہیڈ کواٹر بھی ہے اور یہاں سے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی جاتی ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور قتل عام بند کرایا جائے۔ انہوں نے کہا اعجاز احمد طاہر چوہدری کی قیادت میں سوئٹز لینڈ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے بڑا کام ہو رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے حالات اور بھارتی ظلم اور ستم پردنیا کی توجہ مبذول کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کیا جائے گا، بھارت نے شہید اعظم سید علی گیلانی کی میت اور ان کے خاندان کے ساتھ جو توہین آمیز سلوک کیا ہے انسانی حقوق کے علمبرداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اور مودی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔