فلپائن کے صدر آئی سی سی ڈرگ وار تحقیقات میں تعاون نہیں کریں گے، وکیل

September 18, 2021

منیلا (اے پی پی)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے منشیات کی جنگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون نہیں کریں گے ، ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ٹربیونل کا ملک میں دائرہ اختیار نہیں ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے چیف صدارتی قانونی وکیل سلواڈور پانیلو کے حوالے سے بتایا کہ فلپائن نے سب سے پہلے روم کے قانون کو چھوڑ ا لہذا آئی سی سی کا فلپائن پر دائرہ اختیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی سی سی کے کسی رکن کو فلپائن میں معلومات اور شواہد اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دے گی ، ان کے داخلے پر پابندی ہوگی۔