کورونا سے بچاؤ کیلئے اسپوٹنک ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پہنچادی گئیں

September 18, 2021

اسلام آباد (جنگ نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائوکی اسپوٹنک ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچادی گئی ہیں۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ اسپوتنک ویکسین وزارت صحت کے حوالے کردی گئی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ ویکسین حکومت پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے اور صوبوں کوویکسین کی ترسیل انکی ڈیمانڈ پر کی جائے گی۔