بلوچستان ہائیکورٹ، 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں پر ٹینڈر کھولنے سے روک دیا

September 18, 2021

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اورجناب جسٹس محمد اعجا ز سواتی پر مشتمل بینچ نے آئینی پٹیشن جو عبدالغنی کھیتران کی جانب سے دائر کی گئی ہے پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ آ بپاشی کے 100(سو) ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں پر متعلقہ حکام کو ٹینڈر کھولنے سے روک دیا ہے ٹینڈر کھولنے کی تاریخ کا فیصلہ عدالت کرے گی ۔