ٹھٹھہ، 2 پالتو کتوں کی ہلاکت، مالک مقدمے کیلئے تھانے پہنچ گیا

September 18, 2021

ٹھٹھہ(ٹی وی رپورٹ)ٹھٹھہ میں 2پالتو کتوں کی موت پر مالک مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا،زہر دے کر مارنے کا الزام لگاتے ہوئے مالک کا کہنا تھا کہ فش فارم کی حفاظت کیلئے دو کتے پالے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے زہر دے کر ماڈالا ہے، جانوروں کے اسپتال میں کتوں کا پوسٹمارٹم ، نمونے لیب بھجوادیئے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جاسکےگا ۔