تعلقات میں بہتری کیلئے چین کو سرحد سے افواج پیچھے ہٹانا ہوگی، بھارتی وزیر خارجہ

September 18, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے چین کو بتایا ہے کہ دوطرفہ تعلقات تب ہی فروغ پاسکتے ہیں جب دونوں ممالک متنازع ہمالیہ سرحد سے اپنی افواج کو پیچھے ہٹالیں۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق دوشنبے میں ہونے والی علاقائی کانفرنس کی سائیڈلائن میں چینی ہم منصب وانگ ژی سے ہونے والی ملاقات میں سبرامَنیم جے شنکر نے دوطرفہ امکانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ʼہم نے اپنے سرحدی علاقوں میں محاذ آرائی ختم کرنے پر بات کی ہے اور نشاندہی کی کہ امن و سکون کی بحالی کے لیے اس حوالے سے پیش رفت لازمی ہے، جو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی بنیاد ہےʼ۔جے شنکر نے کہا کہ عالمی واقعات کے حوالے سے بھی وانگ ژی سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت کے درمیان تعلقات دوطرفہ ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ وانگ ژی کو بتایا کہ ʼیہ ضروری ہے کہ چین، بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو تیسرے ملک کے نظریے سے نہ دیکھے۔