چینی خلا نورد 3ماہ بعد اسپیس مشن سے واپس آگئے

September 18, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے تین خلا نورد جمعے کے روز 30دنوں بعد زمین پر واپس آگئے ہیں، اسپیس اسٹیشن کی جانب یہ چین کا پہلا اور طویل مشن تھا۔ نی ہیشنگ، لیو بومنگ اور تانگ ہانگبو مقامی وقت کے مطابق جمعے کے روز دوپہر ڈیڑھ بجے شینزو 12 اسپیس شپ پر اترے، وہ جمعرات کی صبح اسپیس اسٹیشن سے روانہ ہوئے تھے۔ سرکاری ٹی وی پر جاری فوٹیج میں دکھایا گیا کہ خلائی جہاز گوبی صحرا میں اتر رہا ہے جہاں ہیلی کاپٹرز اور گاڑیاں موجود تھیں۔ چند منٹس بعد تکنیکی عملے کے افراد نے کیپسول کا دروازہ کھولنا شروع کیا جو بظاہر اپنی درست حالت میں تھا۔ تینوں خلا نورد 30 منٹس بعد خلائی جہاز سے باہر آئے جنھیں اس کے باہر ہی کرسیوں پر لٹا دیا گیا تاکہ ان کا جسم تین ماہ خلا میں رہنے کے بعد زمین کی کشش ثقل سے ہم آہنگ ہوسکے۔ خلائی مشن کے کمانڈر نی ہیشنگ نے بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ مزید خلا نورد بھی نئے ریکارڈز بنائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ تینوں خلا نورد 17جون کو خلائی مشن پر روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے ویڈیو کال ر صدر شی چن پنگ سے بات بھی کی تھی۔