بلاول بھٹو کا دورہ جنوبی پنجاب کامیاب رہا، دورس نتائج بر آمد ہوں گے، نسیم لابر

September 18, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان شہر کے صدر ملک نسیم حسین لابر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا حالیہ دورہ جنوبی پنجاب کامیاب رہا ۔ میلسی، لیہ، لودھراں، ڈی جی خان ،کہروڑ پکا کے ورکرز کنونشن انتہائی کامیاب رہے۔ بلاول بھٹو کا ان کنونشنز پر شاندار استقبال کرنے پر اہل جنوبی پنجاب کے مشکور ہیں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ کارکنوں کے گھروں میں جا کر تعزیت کرکے ذوالفقار علی بھٹو ، بینظیر بھٹوکی یاد تازہ کردی۔ بلاول کے اس دورے کے دورس نتائج بر آمد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سیکرٹریٹ پر پیپلز پارٹی ملتان شہر کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی خان بلوچ، جاوید صدیقی، ملک ارشد اقبال، منظور قادری و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جنوبی پنجاب کو کامیاب قرار دیتے ہوئے عہدیداران کو مبارکباد دی گئی اور بلاول بھٹو زرداری کی اکیس ستمبر کو سالگرہ تقریبات کے حوالہ سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکمران عوام اور ملک کے لیے سیکورٹی رسک بنتے جارہے ہیں۔ ہر شعبہ ان کی نااہلیوں اور غلط پالیسیوں کے باعث تباہ ہو چکا ہے۔