صفائی کا معیار بہتر کرنے کیلئے مشینری کی خریداری اور افرادی قوت بڑھانے کا فیصلہ

September 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عامر کریم خاں نے شہر میں صفائی کا معیار بہتر کرنے اور کمپنی کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مشینری خریداری اور افرادی قوت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس خطے کے شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے حکومت نے خصوصی ٹاسک دیا ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے کمپنی عملہ صفائی کی سخت مانیٹرنگ پر عمل پیرا ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کمپنی کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔