رکشہ ڈرائیورز کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

September 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر ) امن پنجاب رکشہ یونین ملتان کے زیراہتمام پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف رکشہ ڈرائیورز بھی سڑکوں پر نکل آئے اور وہاڑی چوک پر اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوفی محمد صدیق نے کی۔ مظاہرے میں محمد اعظم بھٹی، چوہدری اسلم، چوہدری منیر، محمد رمضان، ملک انور ڈوگر ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوفی محمد صدیق نے کہا کہ غریب رکشہ ڈرائیورز پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں اور اب پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے مزید پریشان ہوگئے ہیں۔