ویمن یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کی سکالر کا مجلسی دفاع

September 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگلش کی سکالر کا مجلسی دفاع، پی ایچ ڈی کی ڈگری کی سفارش کردی گئی۔ پبلک ڈیفنس کی تقریب کمیٹی روم میں ہوئی جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں۔ سکالر سونیا اقبال کے مقالے کا عنوان " مشرقی خواتین افسانہ نگاروں کے منتخب ناول میں ثقافتی نقطہ نظر میں دوبارہ تصور کی شناخت "تھا۔ ان کی سپر وائز ڈاکٹر فریحہ چوہدری تھیں جبکہ ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر میمونہ غنی تھیں۔ سکالر سونیا اقبال نے اپنے مقالے کا بھرپور دفاع کیا اور حاضرین کے سوالوں کے جواب دئے۔