لاسال کرکٹ کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس 26 ستمبر کو ہوگا

September 18, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر) لاسال کرکٹ کلب ملتان کی جنرل باڈی کا اجلاس 26 ستمبر کو منعقد ہوگا ۔لاسال کرکٹ کلب ملتان کے صدر حافظ محمد افضل کے مطابق کلب کی جنرل باڈی کا ایک اجلاس 26 ستمبر 2021بروز اتوار دن گیارہ بجے کلب کے مرکزی دفتر مکان 1051جے اعوان سٹریٹ المصطفی کالونی خانیوال روڈ ملتان منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دیے جانے والے ماڈل کلب آئین کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا اور آئین کی منظوری دی جائے گی اور اس آئین کے مطابق کلب کے دیگر معاملات کے بارے میں فیصلہ جات کئے جائیں گے۔