شلپا شیٹی جلد شوہر سے طلاق لے لیں گی، پیشگوئی

September 18, 2021

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹی سے متعلق یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ وہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار شوہر راج کندرا سے جلد طلاق لے لیں گی۔

بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا سے طلاق کے حوالے سے یہ بڑی پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 31 میں یہ کہا کہ مستقبل قریب میں شلپا اور راج کی طلاق ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ کے آر کے نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی طلاق سے متعلق بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو ممبئی میں غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہیں شوہر کے ویب سائٹ چلانے یا اس قسم کے کسی بزنس کے بارے میں علم نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔