افغانستان میں سلامتی کونسل مشن کی 6 ماہ کی توسیع

September 18, 2021

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے افغانستان میں مشن کو 6 ماہ کی توسیع دے دی گئی۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشن کی توسیع کے لیے پیش کی گئی قرار داد سلامتی کونسل میں متفقہ منظور کر لی گئی۔

اس موقع پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے افغانستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

سلامتی کونسل کی جانب سے افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے کردار جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔